صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور کمالہ حارث کی تقریر کے دوران فلسطینی حامی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد کرنے کے نعرے لگائے، کمالہ حارث کو تقریر روکنا پڑی اور مظاہرین سے نعرے بازی بند کرنے کی اپیل کی۔

نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات پر زیادہ توجہ نہ دیں۔رائٹرز اور اپسس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔نائب صدر کو پینتالیس فیصد اور ٹرمپ کو اکتالیس فیصد ووٹ ملے۔ وال سٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس ٹرمپ کو ایک فیصد پوائنٹس سے آگے کر رہی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca