293
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسٹیٹ لائبریری سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔ادھر شمالی لندن میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے ’فلسطین آزاد‘ اور ’غزہ میں جنگ بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔سویڈن میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے اور دارالحکومت سٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔