روپے کی قدر میں کمی،شیل کمپنی نے پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں کمپنی کے تمام حصص فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شیل کا کہنا ہے کہ وہ شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئرز فروخت کر کے کمپنی کا انتظام اور کنٹرول خریدار کے حوالے کر دے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
شیل کے ترجمان کے مطابق، حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں، جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) میں 26 فیصد ملکیت کا مفاد بھی شامل ہے۔
شیل پیٹرولیم کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کر رہی ہے جس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے، اس فروخت سے شیل کے پاکستان میں جاری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رہے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com