250
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن کہنا ناقابل قبول ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات خطے میں بڑی تبدیلیاں لائیں گے۔
ایران کا اپنا وفد سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھنانی سازش کی ہے، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کا اعتراف کیا ہے