اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا، یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔
No words are enough to adequately condemn the abhorrable act of desecration of the Holy Quran by a right-wing extremist in Sweden. The garb of the freedom of expression cannot be used to hurt the religious emotions of 1.5 billion Muslims across the world. This is unacceptable.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 22, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں ترک سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ سعودی عرب، پاکستان، خلیجی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ .