247
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کو سنگین جرم قرار دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا اور ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا ، ناقابل قبول اقدام ہے، شہباز شریف
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سویڈش حکومت ایسے تمام واقعات کو روکے جو رواداری پھیلانے کی عالمی کوششوں سے براہ راست متصادم ہوں۔ واضح رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کا شدید احتجاج
مقامی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں