اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کیا ہے کہ امریکہ رفاہ کی طرف کے خیالات کو سنے گا لیکن مصر کی سرحد پر واقع ر فاہ شہر پر کنٹرول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ سمیت پوری دنیا اسرائیل کے خلاف ہو جائے تو ہم جنگ جیتنے تک لڑیں گے.
انہوں نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ میں چھوڑنے سے پورے خطے سے اسرائیل پر نہ ختم ہونے والے حملے ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ انہیں ہٹانے کا عزم بہت مضبوط ہے، چاہے اس سے امریکہ کے ساتھ ممکنہ اختلافات پیدا ہوں، پھر بھی حماس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ حماس کے 4 بریگیڈ ر فاہ میں موجود ہیں، جنہیں غزہ کے دیگر حصوں سے انخلاء کرنے والے جنگجوؤں کی حمایت حاصل ہے.
واضح رہے کہ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے دوسرے مقامات سے بے گھر ہونے کے بعد رفاہ میں پناہ لی ہے.
69