امریکہ دبائو کے باوجود سعودی عرب تیل کی پیدوار کم کرنے کے فیصلے پر قائم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی دبا کے باوجود سعودی عرب تیل کی پیداوار میں کمی کے اپنے فیصلے پر قائم ہے جس پر وزیر خارجہ انٹونی بلینکن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض پہنچ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اسرائیل اور ایران کے ساتھ سعودی تعلقات، یوکرین جنگ پر روس کے موقف اور تیل کی پیداوار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں رہنماں نے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطی میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اس عزم میں یمن میں امن کے حصول کے لیے کام کرنا شامل ہے، جہاں سعودی قیادت میں اتحادی افواج اور حوثی باغی 2014 سے ایک دوسرے کے خلاف مسلح اور خونریز جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے جنگ زدہ سوڈان سے امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلا کو یقینی بنانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پیش رفت سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھی 7 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور ان دوروں کا مقصد اسرائیل سعودی تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرنا ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔