غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت 26 روز گزرنے کے بعد بھی کم نہیں ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسری بار حملہ کیا جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ صیہونی فوج نے گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر 6 ٹن بم گرائے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین اور بچوں کا قتل عام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔ .