133
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس کیس میں گرفتار ہیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات ہیں جب کہ ان کے خلاف چھ پرانے مقدمات ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔