133
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی تیسری بار گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون جاری ڈاکٹر یاسمین راشد ، شیریں مزاری بھی گرفتار
بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شیریں مزاری کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کیے، حکم نامے کے مطابق شیریں مزاری کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
شیریں مزاری اسلام آباد کیس سے بری ہونے کے بعد گھر پہنچ گئی تھیں، کچھ عرصہ قبل راولپنڈی پولیس نے شیریں مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو تین ایم پی او کے تحت 15 روز کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔