اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی 3 دن پہلے کر دی گئی تھی۔ترکی اور شام میں آج دو انتہائی تباہ کن زلزلے آئے جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں منہدم اور 3800 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔
ترکی اور شام میں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ چند گھنٹوں بعد ترکی کے البستان علاقے میں بھی 7.5 کی شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق فرینک ہوگر بیٹس نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
#
Sooner or later there will be a ~M 7.5 #earthquake in this region (South-Central Turkey, Jordan, Syria, Lebanon). #deprem pic.twitter.com/6CcSnjJmCV
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) February 3, 2023
فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر 7.5 کی شدت کا زلزلہ جنوبی وسطی ترکی، اردن، شام اور لبنان میں آئے گا، ان کی زلزلے کی پیش گوئی صرف 3 دن بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔
فرینک ہیوگر بیٹس نے اپنی ریسرچ ایجنسی کی پوسٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا جس میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ پہلے زلزلے کے بعد ایک اور بڑا آفٹر شاک آئے گا، ان کی یہ پیشین گوئی بھی درست ثابت ہوئی۔
My heart goes out to everyone affected by the major earthquake in Central Turkey.
As I stated earlier, sooner or later this would happen in this region, similar to the years 115 and 526. These earthquakes are always preceded by critical planetary geometry, as we had on 4-5 Feb.
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) February 6, 2023
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق نے زلزلے کے بارے میں ان کی پیشین گوئی کے درست ثابت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وسطی ترکی میں زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے لیے میرا دل بہت دکھی ہے۔