256
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،
وہ معاشرے میں خواتین کے کردار اور انسانی تہذیب کے ارتقا میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ . یہ دن ہے.شہباز شریف نے کہا کہ عورت دوسروں کو بہن سمجھ کر عزت کرنا سکھاتی ہے، عورت بیٹی بن کر انسان کا آنگن روشن کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے 14 سو سال قبل خواتین کو مساوی حقوق دیئے، اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو گھر کی رحمت قرار دیا، معاشرہ ہر شعبے میں خواتین کی خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروف ہیں، فاطمہ جناح ہوں یا بیگم رعنا لیاقت علی خان، خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا، بے نظیر بھٹو شہید ہو یا ملالہ یوسفزئی، پاکستان میں خواتین کی ترقی اور ارتقاء میں اس کا مرکزی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔