اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کر دی گئی۔
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق M2 موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ M3 شرقپور سے رجانہ انٹر چینج تک بند ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ایل ایس ایم ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے جب کہ ایم فور موٹر وے کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
دھند کے باعث موٹروے پرگزشتہ روزبھی ٹریفک کا نظام درہم رہا ہے
آج بھی موٹروے پررات کے اوقات میں شدید دھند رہی جو دن کے وقت بھی موجود جس کے باعث
موٹروے کوبند کردیا گیا اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں