کیا بھارتی وزیر اعظم مودی کو نجار کے قتل کا علم تھا ؟ ٹروڈو کا اہم انکشاف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان میڈیا رپورٹس کو مکمل طور پرغلط قرار دیا ہے جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہردیپ سنگھ نجھار کے قتل کی سازش کے بارے میں پہلے سے ہی علم تھا۔

ثروڈو نے رپورٹ کو لیک کرنے پر اپنے ہی انٹیلی جنس اہلکاروں کو "مجرم” قرار دیا۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے دیکھا ہے کہ خفیہ معلومات کو لیک کرنے والے مجرم جھوٹی کہانیاں پیش کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے غیر ملکی مداخلت کی قومی تحقیقات کیں، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ میڈیا کو معلومات لیک کرنے والے نہ صرف مجرمانہ تھے، بلکہ ناقابل اعتبار بھی تھے۔کینیڈین حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، ٹروڈو کی انٹیلی جنس ایڈوائزر ناتھالی ڈروئن نے کہا کہ ہمیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ وزیر اعظم مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور این ایس اے اجیت ڈوول کینیڈا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی سے جڑے ہوئے ہیں، یا انہیں کوئی پیشگی علم تھا۔ جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ محض قیاس اور جھوٹ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔