اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ان کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی ماہ سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کا بھی امکان ہے۔وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے دو بیٹے آریہ ویر اور ویدانت ہیں۔
وریندر سہواگ اور آرتی اہلوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس نے سہواگ کے کرکٹ کیریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاہم ان میں ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید ہوا ملی۔واضح رہے کہ ابھی تک سہواگ اور آرتی دونوں نے اپنی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم ان کی دوری اور حالیہ واقعات ان خبروں کو تقویت دے رہے ہیں۔