254
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں برقرار ہیں تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کردی
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 288 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 186 روپے 07 پیسے سے کم ہو کر فی لیٹر 176.07 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186.07 روپے سے کم ہو کر 176.07 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174.68 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 164.68 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔