174
لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا، امیر ٹاؤن میں AQI 444، مال روڈ کے ارد گرد ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سموگ کا خطرہ،لاہور میں بدھ کو چھٹی ہوگی،تاجروں نے بھی حمایت کردی
یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی سموگ کے پیش نظر ہائیکورٹ نے ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہفتہ کو تمام سکول اور کالج بند رہے جب کہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔