دبئی ،شاہد آفریدی کی جانب سے عشائیہ،کرکٹ اور شوبز سٹاروں کی شرکت

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ لالہ دربار میں سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف کرکٹرز، شوبز ستارے اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر سہیل تنویر، جادوئی آف اسپنر سعید اجمل، پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس، اور صحافی دوستوں عمران یوسف زئی ،راجہ اسد خالد، اعجاز گوندل اور محمد ارشد انجم شریک ہوئے۔ محفل خوشگوار ماحول اور باہمی محبت و احترام کا عکس پیش کر رہی تھی۔عشائیے کے دوران، مہمانوں کی توجہ لالہ دربار ریسٹورنٹ کے لذیذ اور روایتی پاکستانی کھانوں پر مرکوز رہی۔ خاص طور پر سہیل تنویر نے کہا کہ:“دیارِ غیر میں ایسے اصلی پاکستانی ذائقے ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔”سعید اجمل نے کہا:“لالہ دربار کے کھانوں میں وطن کی خوشبو ہے، یہ ذائقہ ہمیں اپنے بچپن کی یاد دلاتا ہے۔

”جبکہ اداکار عمران عباس نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“یہاں کا ماحول، مہمان نوازی اور کھانوں کا ذائقہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہے، میں ہر پاکستانی کو یہاں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔”تقریب کے آخر میں شاہد خان آفریدی اور ریسٹورنٹ کے پارٹنر سلیم کارساز نے اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لالہ دربار ریسٹورنٹ کے اسٹاف کو عمدہ سروس اور اعلیٰ معیار کے کھانوں پر سراہا۔ انہوں نے کہا:“لالہ دربار نہ صرف پاکستانی ذائقوں کا محافظ ہے، بلکہ بیرون ملک ہماری ثقافت کا سفیر بھی ہے۔ میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جب بھی دبئی آئیں، لالہ دربار ضرور تشریف لائیں اور اپنے وطن کے اصل ذائقوں سے لطف اندوز ہوں۔”تقریب کا اختتام خوشگوار یادوں اور باہمی محبت کے خوبصورت لمحات کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے اس عشائیے کو یادگار قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔