امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت، ممکنہ ملاقات پاکستان میں متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے علم کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے بھی پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے بتایا کہ سفارتی سطح پر ہونے والے ان ابتدائی رابطوں کے بعد اب دونوں ممالک کے نمائندوں کی براہ راست ملاقات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات جلد متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اہم سفارتی نشست پاکستان میں منعقد ہو سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو یہ خطے اور عالمی سیاست کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی جاری ہے، تاہم حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو تعلقات میں ممکنہ بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے تناؤ کا شکار رہے ہیں، تاہم عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک پر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا جاتا رہا ہے۔اگر پاکستان میں یہ ممکنہ ملاقات ہوتی ہے تو پاکستان کو ایک اہم سفارتی کردار ادا کرنے کا موقع مل سکتا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت تصور کیا جائے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں