مسلمان کیلئے مایوسی کفر، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے نا امیدی کفر ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔

اسلام آباد میں گرین پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم مل کر اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، ہم پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بطور ادارہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، پورے جوش و خروش اور دل و جان  کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہیں ۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں، اللہ کی رحمت سے صرف کافر ہی مایوس ہوتے ہیں، مسلمانوں کے لیے دو ہی حالات ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو شکر گزار ہوتا ہے۔ ، مسلمان کے لیے مایوسی کفر ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی، ہمارے پاس وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو پاکستان کو عروج پر لے جا سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com