قدیم رومن بستی دریافت جو صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماہرین آثار قدیمہ نے ایک بستی دریافت کی جو صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔

بلغاریہ میں ٹرانزٹ گیس پائپ لائن پر کام کرنے والے عملے نے غیر متوقع طور پر رومن دور کی ایک بستی دریافت کی۔بلغاریہ کے جرنل آف آرکیالوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ماہرین نے سرینا گورا پہاڑیوں کے مغربی حصے میں 4,400 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ایک بستی کی نشاندہی کی۔ماہرین آثار قدیمہ نے فوری طور پر تحقیقات میں شمولیت اختیار کی اور قدیم رومن دور (1,500 سال پہلے) کے قدیم مٹی کے برتنوں، سکوں اور دیگر اشیاء کے ٹکڑے دریافت کیے۔ماہرین نے مٹی کی اینٹوں کی دیواروں والی دو عمارتوں کی کھدائی کی، اور چھتوں کے ٹائلوں اور ذخیرہ کرنے کے گڑھوں کے ٹکڑے بھی دریافت ہوئے۔دو ڈھانچوں میں سے ایک تقریباً 30 فٹ لمبا تھا اور اس میں تین کمرے تھے جبکہ دوسری عمارت میں صرف دو حصے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔