آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازعہ انتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں بدامنی کا خطرہ ہے، عام انتخابات گہرے سیاسی پولرائزیشن اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ماحول میں ہو رہے ہیں.آئی سی جی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیاں الیکشن لڑیں اور تمام ووٹرز بالخصوص خواتین اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔رپورٹ کے مطابق واضح طور پر غیر مساوی مقابلہ اگلی حکومت کو نقصان پہنچائے گا۔ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ تمام جماعتیں آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں، سپریم جوڈیشری کو اظہار رائے کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنا چاہیے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں کو سول یا ملٹری بیوروکریسی کے انتخابات میں ہیرا پھیری کی کوششوں کو مسترد کر دینا چاہیے
179