20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا: عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لاہور میں عمران خان کے زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر د ی۔

صوبائی اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہونگی ، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، پی ڈیم ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

کارکن تیاری کریں، الیکشن ہی مسائل کا حل ہے، عمران خان

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com