اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 4730600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں جب کہ 153657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی وصولی کے لیے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو طلب کر لیا ہے۔ تمام بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے گئے۔ تمام بیلٹ پیپرز کو سخت سیکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے۔