پاکستان میں پولنگ کو ایک دن باقی،انتخابی مواد کی تقسیم مکمل

کل کے انتخابات کے لیے انتخابی مواد پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے.
ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ کا سامان متعلقہ حلقوں کو دیا جا رہا ہے، پریزائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے.
کراچی میں پولنگ کا سامان مشرقی ضلع کے ایکسپو سینٹر سے پہنچایا جائے گا۔ ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے.
ملتان قومی اسمبلی کے 6 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ کا سامان فراہم کرنے کے لیے تین مراکز قائم کیے گئے ہیں .
ملتان پبلک سکول سے این اے 148، 149، 150 اور 151 کے پریزائیڈنگ آفیسرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ شجاع آباد میں این اے 152 مراکز اور جلال پور پروالا میں 153 مراکز قائم کیے گئے ہیں.
پولنگ کا سامان سخت سکیورٹی کے تحت پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ کا سامان پولیس سکیورٹی کے تحت پولنگ سٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے.ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا ہے کہ پولنگ مواد کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل ہو جائے گی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں