اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان سے ڈرتی ہے، گھبرائیں نہیں، عمران خان بڑے دل کے آدمی ہیں انہیں معاف کر دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ججز کو آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوںگے، پاکستان کے فیصلے لندن میں نہیں ملک کی سڑکوں پر ہوں گے۔ کوئی بھی شخص آئین سے بالاتر نہیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں کے بغیر آئین کے مطابق چلے گا، پاکستان کے فیصلے کرنے کا حق صرف عوام کو ہے، تحریک انصاف کے خلاف ہر قسم کی ناانصافی ہوئی، کپتان جھکا نہ ٹیم، یہ قوم پیچھے ہٹنے والی نہیں، ابھی بھی وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کی دھمکیوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کا کہا ہے۔ پی ڈی ایم کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے ووٹر بھاگ گئے ہیں۔