وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کریں،قانون ٹیم نے گورنر کو روک دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قانونی ٹیم نے گورنر بلیغ الرحمان کو وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

لاکھ کوششوں کے باوجود پی ڈی ایم کو وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے پیچھے حقائق سامنے آگئے ہیں۔

 

پرویزالہٰی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

پی ڈی ایم کی قانونی ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی پنجاب کو برطرف کرنے سے روک دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق آئین کے تحت جب تک وزیر اعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے اس وقت تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا۔

اگر ضروری قانونی طریقہ کار اختیار نہ کیا گیا اور ڈی نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا تو عدالت وزیراعلی کو فوری ریلیف دے گی۔ قانونی ماہرین نے تجویز دی کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اسے پہلے عدالت میں چیلنج کیا جائے۔

آئینی ماہرین نے رائے دی کہ اگر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوتا اور وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہ لیتے تو وزیراعلی قصور وار ہوتے۔ اجلاس نہ ہوا تو وزیر اعلی کو کیسے ڈی نوٹیفائی کیا جا سکتا ہے؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca