ملک کی تقدیر2 لوگوں کے حوالے نہ کریں،بلاول بھٹو 

ملک کی تقدیر 2 لوگوں کے حوالے نہ کریں۔چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ جن سیاستدانوں نے ہمارا خون سستا کیا انہیں ایک اور موقع نہ دیا جائے، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرنے دیں۔  8 فروری کو ان سب کو سرپرائز دیں  اس ملک کی تقدیر 2 لوگوں کے حوالے نہ کریں۔

کوئٹہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر سیاست کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے، نفرت، تقسیم اور انا کی سیاست ختم کرکے آگے بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب آصف زرداری نے بلوچستان کے حقوق کا آغاز کیا تو یہ یہاں کے عوام کی فتح تھی، جب آصف زرداری نے اٹھارویں ترمیم پر دستخط کیے تو یہ بلوچستان کی فتح تھی، جب آصف زرداری نے این ایف سی کا اعلان کیا تو یہ بلوچستان کی فتح تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر کے لوگوں کو تھر کے وسائل میں حصہ دار بنایا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 3 بار رہنے والے وزیر اعظم چوتھی بار اقتدار میں آ کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ 3 بار کے وزیر اعظم چوتھی بار اقتدار میں آ کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقی کی، کیا بلوچستان کے شہری خود کو سی پیک کا حصہ سمجھتے ہیں یا نہیں؟ میرے خیال میں بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، CPEC آصف زرداری نے قائم کیا تھا، یہ پسماندہ علاقے کی ترقی کے لیے تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات اور وسائل موجود ہیں، پورے پاکستان میں اتنے وسائل نہیں جتنے بلوچستان میں ہیں، سی پیک کی بنیاد صدر آصف زرداری نے رکھی، میں جانتا ہوں کہ آصف زرداری کے ارادے اور خیالات کیا تھے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پرانی سوچ کو توڑنا ہے، ہمیں اپنے عوام کے مفاد کا سوچنا ہے، ہمیں معیشت اور سیاست میں عوام کو شریک بنانا ہے،

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام پر اعتماد کیا ہے، آپ اور میں مل کر نئی تاریخ رقم کریں گے، ہم اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، میں ملک کا کم عمر ترین وزیر خارجہ رہا ہوں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے لوگوں میں کتنی صلاحیت ہے، ہم اس ملک کو دنیا میں ایک جدید ریاست کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com