پی ڈی ایم پر لعنت،لڑائی نہیں چاہتے ، بیٹھ کر الیکشن کی بات کرو، شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم باہر نکل آئی ہے۔ مفتی محمود زندہ ہوتے تو دیکھ لیتے

مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے پورے شہر میں کنٹینرز لگائے، کارکن پیدل آئے، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، آج پوری پی ڈی ایم پر لعنت ہے۔ عوام ان چوروں کے خلاف نکلے ہیں

  قانون کی حکمرانی تک قوم ترقی نہیں کرسکتی ،طاقتوروں نے فیصلہ کیا ہوا عمران کو نہیں آنے دینا ، عمران خان

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا، ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں حتیٰ کہ چینلز سے بھی، چینلز والے اپنی پالیسی بدلیں ،ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں، قوم سپریم کورٹ کے دروازے کی طرف دیکھ رہی ہے، پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے
انہوں نے کہا کہ قوم مرنے مارنے کو تیار ہے پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کرو۔ آج ایران اور سعودی عرب ایک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں اور ہم سامراج کے خلاف ہیں ، شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دیتے ہیں اور اخبار والوں سے کہتے ہیں کہ صفحہ اول پر فوٹو لگا دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com