اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تحقیقی ٹیم نے چائے کے استعمال اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا جہاں کالی چائے سب سے زیادہ پی جاتی تھی۔تحقیق کے لیے ماہرین نے یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا، جو ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس ہے۔اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 500,000 مرد اور خواتین شریک تھے۔ جنہوں نے روزانہ پینے والے چائے کے کپ کی اوسط تعداد بتائی۔
ان میں چینی کے ساتھ کالی، سبز اور دودھ والی چائے شامل تھی۔ ماہرین نے شرکاء کی جینیاتی معلومات کا بھی استعمال کیا۔اس تحقیق میں پتا چلا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے تقریباً 90 فیصد شرکاء نے کالی چائے پی۔ اور جو لوگ روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے ہیں ان میں مختلف وجوہات سے مرنے کا خطرہ 9 سے 13 فیصد تک کم پایا گیا۔جب محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر نظر ڈالی تو چائے پینے کا تعلق فالج، کورونری دل کی بیماری اور عام دل کی بیماری کے کم خطرے سے تھا۔