کیا آپ جانتے ہیں بلیاں فرنیچر کو کیوں کھرچتی رہتی ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلیاں اکثر تکیے، فرنیچر یا قالین کو اپنے پنجوں سے نوچتی ہیں اور اب سائنسدانوں نے اس کی وجوہات دریافت کر لی ہیں۔ویٹرنری سائنس جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1200 گھریلو بلیوں کو شامل کیا گیا۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بچوں والے گھروں میں پالتو بلیوں کے چیزوں کو کھرچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی پتا چلا کہ جارحانہ رویے والی بلیاں فرنیچر کو زیادہ کھرچتی ہیں۔ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ گھروں میں بچوں کی موجودگی، بلیوں کی ذاتی عادات اور ان کی رات کے وقت کی سرگرمیاں جیسے عوامل خراش کے رویے کا باعث بنتے ہیں۔

کھرچنا بلیوں کے لیے ایک عام رویہ ہے جو ان کے پنجوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، ان کے علاقوں کی وضاحت کرتا ہے، اور انہیں دوسری بلیوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد کرتا ہے، لیکن یہ پالتو بلیوں اور ان کے مالکان کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔لیکن تحقیق میں کچھ ایسی حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جو بلیوں کی اس عادت کو کم کرتی ہیں۔تحقیق کے مطابق جن جگہوں پر بلیاں زیادہ کھرچتی ہیں وہاں پر اسکریچنگ کی خصوصی اشیاء رکھنے سے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح چھپنے کی محفوظ جگہیں فراہم کرنے اور کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے سے بھی اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ کھیلنا بلیوں کو خوش کرتا ہے اور تناؤ کو کم کرتا ہے، جس سے ان کے مالکان کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca