97
ریٹرننگ آفیسر این اے 130 اصغر جویا نے سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی قبول کر لیے.
بعد میں لیگ کے رہنما بلال یاسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 8 فروری کے انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہوں گے اورپاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف کا کیس قانون میں دی گئی تمام شرائط کو پورا کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک پورٹل قائم کیا گیا ہے نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں. روانہ ہوتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ آپ کی طرف سے سب کچھ مکمل ہو گیا ہے.