اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران پر اسرائیلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی بم نہیں ہو سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملے سے آگاہ ہیں لیکن اس حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی بم نہیں ہو سکتا اور ہمیں امید ہے کہ ایران مذاکرات میں آئے گا۔ایران پر اسرائیلی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قیادت میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کبھی واپس نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے آج ایران کے خلاف باضابطہ جنگ کا آغاز کیا اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور جوہری سائنسدانوں کو شہید کر دیا گیا۔