اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ میں کتے پالنے والے ایک اشتہار کے لیے چند دنوں میں 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ 127,000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے بنتے ہیں۔
Fairfax & Kensington نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے نوکری کا اشتہار شائع کیا تھا جسے چند دنوں کے بعد ہٹانا پڑا کیونکہ اسے ایک گھنٹے میں سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔
ملازم کے پاس ‘ڈاگ نینی کا کام تھا جس میں گھر میں رہتے ہوئے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کرنا شامل تھا۔ تاہم، اس کی ادائیگی بہت زیادہ ہو رہی تھی اور اسی لیے لوگوں نے بڑی تعداد میں درخواستیں دی ہیں۔ ملازم دو کتوں کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
گھاس کی رسیوں سے بنا دنیا کا واحد اور قدیم ترین پل کس ملک میں ہے ؟
ملازمت کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کتے کی افزائش کا تجربہ رکھنے والے ماہر کی ضرورت ہے۔ وہ جانوروں کی خوراک، دیکھ بھال، ورزش، تحفظ اور مجموعی صحت کا بھی ذمہ دار ہوگا۔ ڈاکٹروں کے پاس لے جانا، معمول کا چیک اپ اور ویکسینیشن بھی کام کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں بکھیرے جاتے ہیں ؟
سب سے بڑھ کر، یہ کتے خاندان کے ساتھ باہر گھومنے پھریں گے اور ملازم ان کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ سفر کے دباؤ اور تناؤ کے دوران کتوں کو آرام سے رکھا جاسکے۔ماہرین کے مطابق مغرب میں کتے کے بہترین ڈاکٹر بھی اتنی تنخواہ نہیں لے سکتے، جو ایک ملازم کو دی جارہی ہے۔ اس لیے اب کمپنی نے مزید درخواستیں روک دی ہیں اور ملازمین کے انتخاب کا حتمی عمل شروع کر دیا ہے۔