100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سیاسی بے یقینی قرار دی جارہی ہے
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔
منگل کو بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
ڈالر کا انٹربینک ریٹ 216 روپے 75 پیسے ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔