114
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 81 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔