اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل از وقت پولنگ جاری ہے، ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوانیا میں قبل از انتخابات ووٹوں کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کے قریب، صدارتی امیدواروں میں تلخی بھی بڑھ گئی ہے۔
صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ردی کی ٹوکری میں قرار دیا تاہم کملا ہیرس نے جو بائیڈن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔