اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے صدر کا درآمد شدہ کاروں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اعلان کیا کہ امریکہ سے باہر تیار ہونے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں بننے والی کاروں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، شاید میں چین پر ٹیکس تھوڑا کم کروں گا۔مزید برآں، جب صحافی سے غلطی سے یمن حملے کی تفصیلات بھیجے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، لیکن یہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو سکتی ہے، کیونکہ سگنل مواصلات کا ایک مؤثر ذریعہ نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حوثیوں پر حملے جاری رہیں گے۔