عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اس بار الیکشن میں اپنی جیت کے لیے ہر قانونی اور غیر قانونی حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان پہنچے۔صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کی جماعت کے ارکان اسمبلی کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارٹی ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتقام اور انتقامی کارروائیوں کا شوق ہے جو آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔تاہم، صدر جو بائیڈن نے دوغلی ٹرمپ کی ممکنہ نااہلی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فراڈ کے الزام میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف ممکنہ نااہلی سے بچنے کے لیے دلائل اور شواہد پیش کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت گئے تو انہیں 86 سال کی عمر میں صدر بننے کا اعزاز حاصل ہو گا۔