اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کاردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ شرمناک حرکت ہے ہم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے بارے سنا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد دنیا بھر میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور سب سے پہلے امریکی صدر کا مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پر حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جانب بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور انڈیاکے دوطیارں کو تباہ کردیا ہے
بھارت کی طرف سے حملے کے جواب میں پاکستان نے ائیر سٹرائیک کی ہےاور دشمن کے دو جہاز رافیل طیارے مار گرائے ہیں ،اس کے حوالے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز سے پاک فوج کی جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے اور مختلف سیکٹر سے دھماکوں کی آواز یں آرہی ہیں
دشمن کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے، پاک فوج کی طرف سے بھر پور موثر طریقے سے جواب دیا جارہا ہے ۔
دریں اثناپاکستان آرمی پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے ہیں اور بلا اشتعال، بزدلانہ حملہ کیا ہے، جب کہ پاکستانی فوج نے ایک مناسب جواب دیا ہے بھارت کو دو طیارے مار گرائے۔.