اردوورلـڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابر ہام معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
ابرا ہام معاہدے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہیں۔صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب بالآخر ابرا ہام معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا۔
پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ امریکہ اب ترقی کرے گا۔. اپنے دور میں وہ امریکہ کو پہلے نمبر پر رکھیں گے۔ امریکہ جلد ہی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، بڑا اور کامیاب ملک بن جائے گا۔اپنے افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ایک ایسا ملک بنانا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔. مجھے پچھلے 8 سالوں میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ امریکی تاریخ میں بے مثال رہی ہیں۔