حملے کس کے کہنے پر ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سب بتا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو ٹھہرایا ہے۔ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلوریڈا میں حملہ آور نے بائیڈن اور کملا کی بیان بازی پر یقین کیا اور حملہ کرنے آیا۔ سیکرٹ سروس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملزم کو گولی چلانے کا موقع نہیں ملا۔دوسری جانب فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی کوشش کے مشتبہ ملزم کو وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

58 سالہ ریان روتھ پر ہتھیاروں سے متعلق دو الزامات عائد کیے گئے ہیں، مزید الزامات زیر التواء ہیں جب کہ حکام اب اسے اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم سابق صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔لیکن ان کی سیکورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایک مسلح شخص ان کے اتنے قریب کیسے پہنچ سکتا ہے۔ 13 جولائی کو پینسلوینیا میں بھی سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca