چار ووٹرز نے مشی گن سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کے 27 فروری کو ہونے والے پرائمری انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے ۔درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو یہ باور کرانے میں ناکام رہے ہیں کہ یہ عدالت اس معاملے پر غور کرے۔
یہ بھی پڑھیں
کیپٹل ہل حملہ کیس،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نا اہل قرار
اس طرح مشی گن کی سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔امریکی ریاست مشی گن کو امریکی صدارتی انتخابات میں ڈائس رولنگ ریاستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش کو درست اور واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔گزشتہ ہفتے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی اسی شق کے تحت صدارتی انتخابات کے پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔