میری پالیسیوں پر عمل ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا،ڈونلڈ ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات کو پھیلنے سے روکا، اگر میں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ سب جانتے ہیں کہ میرے دور میں ایران معاشی طور پر تباہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللہ کے لیے پیسے نہیں تھے، ہماری انتظامیہ ایران کے ساتھ منصفانہ معاہدہ کرتی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے دور صدارت میں کوئی اسلامی دہشت گردی نہیں ہوئی، دہشت گردی کے نہ ہونے کی وجہ سخت سرحدی پالیسی تھی۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں پہلے سے ہی زوروں پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اور کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی سے الیکشن لڑیں گی۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں کیونکہ امریکا ایک عالمی طاقت ہے اور اس کے فیصلے پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔