کملا ہیرس کاسرائیل سے متعلق بیان توہین آ میز ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈ اور سابق امریکی صدر ونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔ ان خیالات کا اظہاف انہوں نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا ، انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے جو بائیڈن کو 2020 کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجنے پر ناراض تھے تاہم ملاقات کے دوران کسی اختلاف یا ناراضگی کی تردید کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے جیسے پالیسی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ملاقات کے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وفد اگلے ہفتے جائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کمالہ حارث نے غزہ میں ہلاکتوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca