اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو جنوری میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں، ان کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک سے سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو بھی اپنی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا چینی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے یا نہیں، تاہم صدر شی جن پنگ کی ٹرمپ کے حلف برداری میں شرکت کا امکان بہت کم ہے۔