107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کی دھمکی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر یہودی طلباء اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کرنے سے روکنے میں ناکامی کا الزام لگایا تھا۔ انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی فنڈنگ میں 400 ملین ڈالر کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔