اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا یا نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یرغمالیوں کے معاہدے کے بارے میں گمراہ کرنے پر ڈانٹ پلائی اور کہا کہ وہ ان سے جھوٹ نہ بولیں اور صدر کی بے عزتی نہ کریں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی مدد نہیں ملے گی ،جو بائیڈن نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
113