88
کیوبیک کی صوبائی پولیس کے ترجمان کیملی ساول نے کہا کہ لوگ مونٹ اسٹی این کنونشن سینٹر میں ہونے والے پروگرام کو دیکھنے کے لیے فٹ برج کے ذریعے مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب رات ساڑھے 9 بجے کے قریب پل گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 17 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جن میں سے 10 کو اسپتال لے جایا گیا۔
تقریب کے منتظم کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ایک میڈیکل ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا اور عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔